تحریر: محدثہ نقوی
ہمارے ارد گرد، بہت قریب ہی ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بظاہر تو بلکل خوش و خرم نظر آتے ہیں۔ لیکن ایک غموں کا سمندر ہوتا ہے جو وہ اپنے دل میں سمائے مسکرائے جا رہے ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایک انسان جو چھوٹی سی بات پر رونے لگ جاتا ہے، اس کا دل ہی چھوٹا ہوتا ہے، ہو سکتا ہے وہ ایک طویل عرصے سے ضبط کیے بیٹھا ہو، اور آپ کہ اس ذرا سے رویے سے وہ پھٹ پڑتا ہے۔ قدر کریں ان لوگوں کی جو آپ کہ منہ پر سچ مار کر چلے جاتے ہیں، منافقت کی اس دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو خود کو برا بنا کر صرف سچ کہتے ہیں۔ انہیں آپ سے کچھ نہیں چاہیے ہوتا، وہ بس صرف اتنا چاہتے ہیں کہ جس سچ کے لیے انہوں نے خود کی بھی پرواہ نہیں کی ہوتی نا ہی اپنے رشتوں کی، بس اس سچ کو جھوٹا کہہ کر ان کی روح کو تکلیف نہ پہنچائی جائے۔ خدارا معاشرے میں بچے تھوڑے بہت لوگ جو آج بھی سچ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ان کا گلا مت گھونٹیے!
No comments:
Post a Comment