یہاں الجھے الجھے روپ بہت
پر اصلی کم، بہروپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رکنا
جہاں سایہ کم ہو، دھوپ بہت
چل انشاء اپنے گائوں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھائوں میں
کیوں تیری آنکھ سوالی ہے؟
یہاں ہر اک بات نرالی ہے
اس دیس بسیرا مت کرنا
یہاں مخلص ہونا گالی ہے
چل انشاء اپنے گائوں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھائوں میں
جہاں سچے رشتے یاریوں کے
جہاں گھونگھٹ زیور ناریوں کے
جہاں جھرنے کومل سکھ والے
جہاں ساز بجیں بن تاروں کر
چل انشاء اپنے گائوں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھائوں میں
(ابن انشاء)
No comments:
Post a Comment