تمام نوجوان نسل کے نام:
انسان دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا گیا ہے اسے اپنی تمام حدیں بتا دی گئی ہیں دنیا اور جنگل میں فرق بیاں کر دیا گیا ہے.
انسان دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا گیا ہے اسے اپنی تمام حدیں بتا دی گئی ہیں دنیا اور جنگل میں فرق بیاں کر دیا گیا ہے.
ہم تو بحثیت "مسلماں بھائی بھائی ہیں" اس تعلق سے راہ پر چلتی ہر عورت کسی بھائی کی ماں, بہن, بیٹی یا بیوی ہے. بھائی تو دور کی بات اگر کسی دوست کے گھر والوں کا پتہ ہو تو جتنا ممکن ہو ہم انہیں تحفظ فراہم کرتے ہیں.
لیکن کبھی اپنے ضمیر کو جگانے کے لیے کسی لڑکی کا تعاقب کرنے یا سر سے پاؤں تک گھورنے کے بجاۓ آس پاس کے لوگوں کی جانب ضرور دیکھیں جو آپ کے سمیت کتنی وحشیانہ نگاہوں سے اسے دیکھ رہے ہوتے ہیں جیسے عید کی خریداری میں کپڑے سے نقص نکال رہے ہوں.
پریکٹیکل قوم ہونے کے ناتے ایک مرتبہ آزمانے کی نیت سے دونوں اطراف دیکھیں اور گریباں میں جھانکیے .
"کیا یہ بات ایک باعزت نوجوان کا باعزت خاندان سے تعلق کا ثبوت دیتی ہے"!!
ذرا سوچیۓ......!!!

No comments:
Post a Comment