Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Thursday, 27 June 2019

تحریر : محدثہ نقوی

زندگی بہت خوبصورت ہے ،

زندگی کی تلخ حقیقتیں لکھنا چاہوں تو موضوع ختم ہونے کو نہیں آئیں گے، کہیں بھوک افلاس ہے تو کہیں ظلم و جور، کہیں خاموش آنسو ہیں تو کہیں دل میں قید اک طوفان جو دل کے دروازے توڑ کر اس دنیا کو اپنے ساتھ بہا لے جانا چاہتا ہے۔
مگر زندگی کی خوبصورتی بیان کرنے کے لیے یہ ایک جملہ ہی کافی ہے کہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔
ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں ہمیں اپنی ذات سے زیادہ دوسروں کی فکر رہتی ہے فلاں کیا کہے گا، فلاں کیا سوچے گا، جب ہم اس سوچ سے باہر نکل آئیں گے نا؟ تو ہر ایک کہے گا، 
واہ !
زندگی کتنی خوبصورت ہے۔
ضرورت ہے تو صرف اتنی سی کہ خود کو پہچانیں، خود سے محبت کریں، اپنی قدروقیمت کو جانیں، اپنے مکمل وجود کے لیے خدا کا شکر ادا کریں۔
پھر دیکھیے گا جو زندگی آپ جی رہے تھے اس پہ آپ کو ہنسی آئے گی، آپ ہنسیں گے خود پر کہ کتنے بیوقوف تھے ہم جو دنیاوی دکھوں اور پریشانیوں پر پریشان ہوتے رہے۔ زندگی تو اس سب سے بہت اوپر کسی شے کا نام ہے 🙂


No comments:

Post a Comment