بچے پھول ہی ہوتے ہیں، خواہ وہ بادشاہ کے محل میں ہوں یا کسی کچڑے کے ڈھیر پر۔۔۔ وہ اپنی مہک سے فضا کو معطر کر رکھتے ہیں۔۔۔ ان کی آنکھوں کی چمک تاریک دلوں کو منور کرتی یے، بچوں کے ساتھ وقت گزاری ایک اچھا مشغلہ ہے۔۔۔ بچے جینا سکھاتے ہیں۔۔۔ ذندگی سے پیار کرنا سکھاتے ہیں۔۔۔ خوش رہنا سکھاتے ہیں۔۔۔ درگزر کرنا سکھاتے ہیں۔۔۔ معاف کرنا سکھاتے ہیں۔۔۔ صلح رحمی سکھاتے ہیں۔۔۔ بھروسا کرنا سکھاتے ہیں۔۔۔ دنیا کی رغبت سے لاتعلقی سکھاتے ہیں۔۔۔ اور ہر وہ سبق سکھا دیتے ہیں جو قلبی سکون کا باعث ہو ۔۔۔۔

No comments:
Post a Comment