Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Friday, 31 May 2019


کتنے اجنبی ہو جاتے ہیں وہ، کبھی جو آشنا تھے
خودی کی آڑ میں ، خود سے  بے گانے لوگ

تنہا  رہ جاتے ہیں وہ، کبھی جو رونق محفل تھے
انا  کی  بھینٹ  میں، خود  انا پرست سے  لوگ

مان توڑ دیتے ہیں وہ، کبھی جو قابلِ اعتبار تھے
ضد کی ضد  میں، خود  ہی ضدی  سے  لوگ

نظر سے گر جاتے ہیں وہ، کبھی جو پلکوں پر  تھے
غرور کی آگ  میں،  مغرور مغرور  سے  لوگ

No comments:

Post a Comment