Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Thursday, 11 April 2019

تحریر:- فاخرہ خان
اللّہ کی بندے سے قربت دیکھئیے کہ اللّٰہ انسان کی شہ رگ سے بھی قریب ہے۔۔۔ بہت بار اس قرب کا احساس بھی ہوتا ہے اور  یہ احساس ہر احساس سے بھر کر ہے۔۔۔
 وہ احساس جو جینے کی ایک نئی امنگ دیتا ہے۔۔۔
وہ احساس جو اندھیرے میں اجالے کا سبب ہے۔۔۔
وہ احساس جو مایوسی کی دلدل سے نکال کر یقین کی طاقت سے نوازتا ہے۔۔۔
وہ احساس جو کبھی ڈوبنے نہیں دیتا۔۔۔
وہ احساس جو زندگی معطر کرتا ہے۔۔۔
 اب زرا محسوس کیجیۓ کہ جتنے قریب اللّہ پاک بندے کے ہیں اگر اتنا ہی بندے کو بھی اپنے قریب کر دیں۔۔۔
 پھر وہ احساس کیسا ہو گا۔۔۔
 اس وقت کی کیفیت کو محسوس کیجئے۔۔۔
 اے کاش ہمیں بھی اللّہ کے قریب ہونے کا شرف حاصل ہو جائے۔۔۔
 آمین۔

No comments:

Post a Comment