ہمارے وطن پاکستان کے دشمن نہایت چالاک اور شاطر ہیں وہ جانتے ہیں کہ شہادت کے جذبے سے سرشار،عوام کی محبتوں اور دعاؤں سے لیس وطن کے محافظوں کے ہوتے ہوئے اس ملک کو توڑنا نا ممکن ہے اس لیے دشمن نہایت ہی مکاری سے خود کو اس ملک کا ہمدرد ظاہر کر کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر کے عام عوام کو دفاعی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ نسلی،علاقائی تعصب اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ہمیں ایک دوسرے سے لڑا کر ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر سکے۔
وطن عزیز کے پیارے بیٹو اور بیٹیو اس دھرتی ماں کو تم پہ فخر ہے کہ تم نے ہمیشہ دشمن کی شاطرانہ چالوں کو نا کام بنایا اب بھی یہ دھرتی
تم سے یہی امید رکھتی ہے اس لیے خدارا دشمن کے پروپیگنڈہے میں نہ آنا اور اپنے وطن کے محافظوں،اپنے دفاعی اداروں کے جوانوں پر اعتماد ان سے محبت رکھنا اور انھیں دعاؤں میں یاد رکھنا اور کسی بھی نسلی یا علاقائی تعصب کا شکار نہ ہونا کیونکہ یہاں پنجابی،سندھی،بلوچی، پٹھان ،کشمیری،گلگتی الگ الگ نہیں بلکہ سب کے سب وطن عزیز پاکستان کے بیٹے ہیں
اس لیے سب مل کر اس وطن کا دفاع کرنا اور سوشل میڈیا پر دشمن کی طرف سے اس ملک اور دفاعی اداروں کے خلاف جو پروپیگنڈہ وار شروع کی گئی ہے اسکا شکار نہ ہونا کیونکہ میں،تم ہم سب بھی اس وطن کے محافظ ہیں اور ہمیں اس وطن کے دفاع کے لیے خود کو ہر طرح کے تعصب سے بچانا ہے اور اپنے دفاعی اداروں کا ہر حال میں ساتھ دینا ہے
#Pakistanzindabad 💚🇵🇰
#Pakarmy 💚 #Pakistannavy 💚
#Pakistanairforce💚
#isi 💚
No comments:
Post a Comment