Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 28 April 2019

تحریر:افراح شوکت


تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہے تلخ بہت بندہ مزدور کی اوقات
یکم مئی ،مزدوروں کا عالمی دن،جسے مزدور کے لیے منایا جاتا ہے،مگر کیا مزدور خود اس دن سے مستفید ہوتا ہے؟اس دن کی بنیاد کیا ہے؟اس دن کو منانے کا مقصد محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔صنعتی انقلاب کے بعد سرمایہ کاروں کی بدکاریاں بڑھ گئی تھیں۔صنعتی کارخانوں میں مزدوروں کی بد حالی بڑھ گئی تھی اور ان سے کئی گھنٹے کام کرایا جاتا تھا۔جس کے نتیجے میں یکم مئی کو آٹھ گھنٹے کام کرنے کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے احتجاج کیا گیا،اس سلسلے میں مزدور طبقے نے بہت قربانیاں دیں ،بہت سے زخم اپنے سینے پر سہے پھر جا کر ان کا مطالبہ پورا کیا گیا،وہ کہتے ہیں نا کامیابی لہو مانگتی ہے۔مگر لمحہ فکریہ ہے کہ وہ لہو جس جدو جہد ،جن حقوق کے لیے بہایا گیا تھا وہ حقوق آج بھی مزدور کو مہیا نہیں ہیں
کہنے کو تو مزدور کے دن پورے عالم میں مزدور کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے مگر کیا مزدور بھی عام تعطیل کرتا ہے؟مزدور تو اس دن بھی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے بارہ بارہ گھنٹے کام کرتا ہے۔
مزدور وہ طبقہ ہےجس کے لہو کی مہک سے اس کے وطن کی شناخت مہکتی ہے مگر اس کی خود کی شناخت کی مہک کو کوئی محسوس نہیں کرت۔کیا مزدور کے بچے کو حق نہیں اچھی تعلیم کا؟دن کے بیسوں گھنٹے کام کرنے والے کے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھانے کا حق نہیں؟
رزق پتھر میں بھیجنے والے میرے بچوں کی فیس رہتی ہے
میری ہستی کتنی بت رنگ ہے خدایاکوئی اس میں آ کر رنگ بھر دے خدایا

1 comment: