Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Saturday, 6 April 2019

اسلام اور ھمارا قانون


            تحریر حسام گیلانی
آج جو میں لکھ رہا ہوں۔ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھ رہا ہوں۔قائداعظم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھاکہ "ھم علیحدہ ملک صرف زمین کے ٹکڑے کے لیئے حاصل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ھم چاہتے ھیں کہ اسلامی تعلیمات اور اصولوں کو اپنانے کے لیے ھمیں ایک علیحدہ ملک دیا جائے"۔
اب میں آپ کی توجہ اس بات کی طرف  دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔مگر افسوس کے  اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کے اصولوں اور تعلیمات کو رد کیا جا رہا ہے ۔ھمارا قانون اسلامی ھے مگر صرف کاغذ کی حد تک۔
آئیں درج ذیل اسلامی تعلیمات اور اصولوں کو  ہی مدنظر رکھتے ھیں اور دیکھتے ہیں۔
1: اسلام میں سود حرام ھے۔مگر پاکستان کا معاشی نظام سود پر مبنی ھے۔
:2 اسلام میں چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹ دینے کا حکم ھے مگر پاکستان میں چور کو پکڑ لیا جائے تو چھوڑ دیا جاتا ھے۔
3: اسلام میں شراب حرام ھے مگر پاکستان میں حکمران اس پر پابندی عائد کر نے کے حق میں نہیں۔بلکہ زیادہ حکومتی وزراء ہی شراب استعمال کرتے ہیں۔
4: اسلام میں جسم فروشی کبیرہ گناہ ھے مگر پاکستان میں اڈے موجود ہیں جو کہ طاقتوروں کی مدد سے چلتے ہیں
5: اسلام میں کس کا حق کھانا گناہ ھے مگر یہاں طاقتور  لوگ ہی غریبوں کا حق مارتے ہیں۔
یہ چند بڑے اصول اور اسلامی تعلیمات ھیں جن کے بارے میں کسی بھی حکومت نے سوچا نہیں یا ان کی نظر میں یہ اصول اسلامی تعلیمات کے خلاف ھیں۔اسی وجہ سے تو آج ھم لوگ پیچھے رہ گئے ہیں اور آج تک جتنی  ٹیکنالوجی متعارف ھوئی وہ قرآن کے علم سے ہوئی ہے مگر اس علم سے فائدہ غیر مسلموں نے اٹھایا کیونکہ ھم نےتو  قرآن مجید سے دوری اختیار کر لی ہےاور آج کرپشن چوری اور دہشتگرد ی وغیرہ کی وجہ بھی یہی ھے کہ ھم نے اسلام کی تعلیمات کو نظر انداز کر دیا۔ھمیں اس وقت بھی اس تباہی سے ایک چیز ہی بچا سکتی ھےاور وہ ہے اسلامی تعلیمات اور اصول ۔ھم سب کو ان پر عمل کر کے خود کو اس تباہی سے بچانا ھو گا ۔
جاگ مسلم ابھی وقت ھے اللہ بہت بڑا اور مہر بان ھے۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment