تحریر :- فاخرہ خان
مایوسی انسان کو بلکل اسی طرح جلا دیتی ہیں جس طرح آگ لکڑی کو۔۔۔ پھر صرف راکھ باقی رہ جاتی ہے، جسے ہلکی سی ہوا کا جھونکا بھی اڑا دیتا ہے، اللّہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔۔۔بے شک اللّہ ہر شے پر قادر ہے۔۔۔
حالات جو بھی ہوں اپنے حوصلے پست نہ ہونے دیں۔۔۔ امید کا دیا کبھی بجھنے نہیں دینا۔۔۔۔
جو خالق حضرت ابراہیم کے لیے آگ ٹھنڈی کر سکتا ہے۔۔۔ جو رب حضرت یونس کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھنے پر قادر ہے۔۔۔
وہ مالک جو حضرت عیسیٰ کو بغیر باپ کے پیدا کر سکتا ہے۔۔۔
وہ زات باری تعالیٰ جو حضرت صالح کی اونٹنی کسی سبب کے بغیر ظاہر کر سکتا ہے۔۔۔
وہ کریم زات جو حضرت موسیٰ کو صندوق کے اندر دریا میں بحفاظت رکھ سکتا ہے۔۔۔
وہ مالک جو دریا میں سے موسی کے لشکر کے لیے راستے بنا کر پھر اسی دریا میں فرعون اور اس کے لشکر کو غرق کر سکتا ہے تو مان لیں وہ رب بے نیاز ہے۔۔۔
بس دل سے اس بات کا اقرار کر لیں کہ میرے لیے اللّہ ہی کافی ہے۔۔۔
Superb.
ReplyDelete