Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 26 February 2019


تحریریر :-مصباح صغیر
پاک فوج کے نام
سلام ہے سرحد کے رکھوالو،سلام ہے تمھارے بلندحوصلوں کو،سلام ہے تمھاری وطن کے ساتھ سچی لگن،محبت،عشق،اورعقیدت کو،سلام ہے تمھاری جوانی کو،سلام ہے تمھاری عظمت کو،سلام ہے تمھاری ماں کو،بہن کو،بیوی کو،اوربیٹی کو جنھوں نے ایسے بیٹے پیدا کیے جو اپنا خون جلا کر اپنے ملک کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ہمارےیہ نوجوان بھائی ،بیٹےاور والد جاگتے ہیں تو ہم سکون سے اپنے گھروں میں نرم بستروں پر سوتے ہیں۔ سلام ہے تیر ے ان بلندحوصلوں کو جو ملک پر اپنا تن،من،دھن قربان کر نے  کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ان کےانہی بلندحوصلوں اور عزم کی بدولت دشمن رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح آیا اور ہمارے بہادر جانبازوں کے بروقت ردعمل سے دم دبا کر بھا گ گیا۔
رات کی تاریکی ہو یا دن کا اجالا،سردیوں کی برف باری ہو یا گر میوں کی لو، سمندر کی گہرائی ہو یا آسمان کی بلندی یہ ہر گھڑی،ہرلمحہ، ہر وقت دشمن کو جو اب دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔دشمن کو اس کی جگہ دکھانے کے لیے یہ جب سینہ تان کر دشمن کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو ان نوجوانوں کے حوصلے دیکھ کر دشمن کے قدم ڈگمگا جاتے ہیں۔ شاعر نے ان پر عزم لوگوں کے لیے کیا خوب لکھا ہے۔
        خون دل دے کر نکھاریں گے برف گلاب
        ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھا ئی ہے۔
                          پاک آرمی زندہ باد
                       پاکستان زندہ باد
                               

No comments:

Post a Comment