Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 24 February 2019

تحریر : ماریہ گردیزی

قوموں اور نسلوں کی بقإ کے لیے بغاوت بہت ضروری ہوتی ہے۔ امام حسین نے حاکمِ شام سے بغاوت کی اور امر ہو گٸے۔ مصطفیٰ کمال نے بغاوت کی اور سلطنتِ عثمانیہ کا کچھ حصہ بچا لیا۔ بہت سارے پاکستانیوں کے لیے وہ ایسا باغی ہے جس نے خلافت کا خاتمہ کیا وہیں ترک قوم اسے باباٸے قوم کا درجہ دیتی ہے۔ ظہیرالدین محمد بابر کے لیے بھی شیر شاہ سوری باغی تھا لیکن تاریخ نے اُسے ایک حکمران ثابت کیا۔ چی گویرا ارجنٹینا کے لیے باغی تھا اور برھان وانی شہید ہندوستان کے لیے پر کوٸی کیوبنز اور کشمیریوں سے پوچھے کہ وہ اُن کے لیے کیا تھے؟ امریکہ میں مزدوروں نے بغاوت کی اور شکاگو میں سینکڑوں مزدور مرے اور آج اُنہیں کی وجہ سے یومِ مزدور عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ مشعال خان بھی اپنے ادارے کا باغی تھا قبل از وہ کوٸی بڑی بغاوت کرتا مار دیا گیا۔ میر جعفر اور میر صادق بھی باغی تھے اور تاریخ انہیں کن ناموں سے یاد کرتی ہے؟ اُندلس میں بھی بغاوت ہوٸی اور مسلمانوں کا نام و نشاں باقی نہ رہا۔ باغیوں کی اس فہرست میں بہت سارے نام و نہاد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ضروری نہیں کی ہر وہ انسان جو علمِ بغاوت بلند کرے غلط ہو فرق بس نیت کا ہوتا ہے۔ یہ نیت ہی تھی جس کا نتیجہ ان تمام باغیوں کو ملا۔ باغی بنیں۔ ہر مسلمان نوجوان کو باغی بننا چاٸیے اپنے دین کے لیے، اپنی امت کو جوڑنے کے لیے اور اپنا کھویا ہوا مقام پانے کے لیے۔

اگرچہ ہم کچھ بھی نہیں لیکن سر ہتھیلی پرسجاسکتے ہیں
کوٸی بھیجے توکسی ساحل پرکشتیاں ہم بھی جلا سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment