Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 5 February 2019

تحریر : ماریہ گردیزی

وہ رشتے جنھیں ہم بے مول سمجھ کر نیلام کر دیتے ہیں اکثر وہی انمول ہوتے ہیں اور ان کی اہمیت کھانے میں نمک جیسی ہوتی ہےجس کی موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن عدم موجودگی ہم پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ہماری زندگی میں بہت سارے رشتے ایسے ہوتے ہیں جو ہماری انا اور تنگ نظری کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں ۔ ان کی عادات غلط ہو سکتی ہیں لیکن فطرت بہت سادہ اور بے ضرر ہوتی ہے۔ ہمیں سب لوگوں کو سمجھنے کے ضرورت ہوتی ہے اگر ہم کسی غلط انسان کی نظر سے دیکھیں تو ہمیں وہ سب بھی ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے جو وہ غلط کر رہا ہوتا ہے۔ بس ہوشیار رہنا چائیے اور قدر کرنی چائیے ۔
بات  کردار  کی  ہوتی ہے  وگرنہ  عارف
قد میں انسان سے سایہ بھی بڑا ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment