تحریر:- فاخرہ خان
مجھے اپنا لہجہ، اپنی گفتگو اور اپنا کلام اچھا لگتا ہے۔۔۔
میں تو فرشتہ ہوں، مجھے جنت کی بشارت ہے۔۔۔
میں گناہوں سے پاک۔۔۔ بزرگ ہوں، ولی ہوں۔۔۔
مجھے حق تنقید ہے، میں لوگوں کے گریبان میں جھانکنے کے منصب پر فائز ہوں۔۔۔
کون جنتی ہے، کون جہنمی، یہ فتوا لگانے میں مجھے دیر نہیں لگتی۔۔۔
لیکن جب میں مر جاؤں میرے نام کی مسجد بنا دینا، پانی کی سبیل بنا کر مجھے ایصالِ ثواب پہنچانتے رہنا۔۔۔ سالانہ ختم کا اہتمام کرنا۔۔۔شاہد اس طرح میری روح کو سکون پہنچے۔۔۔شاہد اس طرح میں جہنم کی آگ سے بچ جاؤں۔۔
یا شاہد قبر کا عذاب ہی کچھ کم ہو جائے۔۔۔
No comments:
Post a Comment