تحریر :- فاخرہ خان
سنا ہے داڑھی والے لڑکے نیک ہوتے ہیں، کرتا شلوار پہننے والے گناہوں سے باز رہتے ہیں۔ برقع، نقاب والی لڑکیوں سے کوئی خطا نہیں ہوتی۔۔۔
یہ بھی سنا ہے کہ مسجد جانے والے مرد حضرات بہت نیک ہوتے ہیں، نماز روزہ کرنے والی خواتین بہت پارسا ہوتی ہیں۔۔۔
کیا نیکی اور پارسائی کا معیار داڑھی، قمیض شلوار اور برقع، نقاب ہے بس؟؟
ٹھیک ہے ظاہری وضع قطع شریعی اصولوں کے مطابق رکھنا پسندیدہ عمل ہے، مگر ان باتوں کو بنیاد بنا کر کسی کی زات پر انگلی اٹھانا، کسی پر اندھا اعتماد کر لینا، کسی کو صحیح کسی کو غلط قرار دینا مناسب ہے کیا؟؟؟
No comments:
Post a Comment