Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Friday, 11 January 2019

تحریر : ماریہ گردیزی

سیڑھیوں پر بیٹھی لیز سے لطف اندوز ہوتی ہوئی صائمہ اپنی دوست صالحہ سے، صالحہ تم نے اپنی اردو کی آسائنمنٹ مکمل کرلی؟

صالحہ: نہیں ابھی کچھ رہتی ہے ۔

صائمہ: اچھا، سر کچھ زیادہ ہی بدتمیز ہیں اور پینڈو بھی۔ ہر وقت نصیحتیں جھاڑتے ریتے ہیں۔ ہے نا؟

صالحہ: چھوڑو، کلاس کا ٹائم ہو رہا ہے، چلو-

دونوں ریپر وہیں چھوڑ کر کلاس کی طرف چل دی اور کلاس میں سر بتا رہے تھے :

"بچو!  آپ کے ذریعے ہم آپ کے گھروں تک دیکھ رہے ہوتے ہیں، آپ سب یہاں اپنے گھروں کے ایمبیسیڈرز ہوتے ہو"

بلکہ

"ہم سب اپنے گھروں کے اور اپنے ملک کے ایمبیسیڈرز ہوتے ہیں اور احتساب ہمیشہ  ہمیں اپنی ذات سے شروع کرنا چائیے"-


No comments:

Post a Comment