تحریر :- فاخرہ خان
"ٹیم سر عام مظفرآباد" رضاکاروں پر مشتمل ایک غیر سیاسی اور غیر منافع بخش جماعت ہے۔ یہ جدوجہد پیسوں کر لیے نہیں، ذاتی مفاد کے لیے نہیں، صرف اور صرف اچھے پاکستان کے حصول کے لیے ہے۔
"ٹیم سر عام مظفرآباد" رضاکاروں پر مشتمل ایک غیر سیاسی اور غیر منافع بخش جماعت ہے۔ یہ جدوجہد پیسوں کر لیے نہیں، ذاتی مفاد کے لیے نہیں، صرف اور صرف اچھے پاکستان کے حصول کے لیے ہے۔
ٹیم کا عزم یہ ہےکہ ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہے۔
معاشرہ ہم سے ہے، خود کو بدلیں گے تو بدلے گا معاشرہ۔
اپنی اصلاح کا بس ایک ہی سادہ سا فارمولا ہے، کہ جس بات کو دوسرے کی برائی سمجھو اس کو اپنے اندر سے ختم کر دو، اور جواچھائی دیکھو اس کو خود پر بھی لازم کر دو۔
زرا غور کیجیے!!!
ہم خود کہیں رش کا حصہ ہوتے ہیں اور الزام لوگوں پر لگاتے ہیں۔
ہم خود بول بول کر دوسرے کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔
ہم خود ایک کی بات دوسرے سے کرتے ہیں ساتھ میں یہ تاکید بھی کرتے ہیں کہ کس کو بتانا مت۔
ہم راستے میں کچھ کھا کر کچرا سڑک پر پینکھتے ہیں اور پھر خود ہی گندگی کا رونا روتے ہیں۔
نوکری نہ ملنے پر سفارشیوں کو کوستے ہیں اور خود اپنے لیے سفارش نہ ہونے کا افسوس بھی کرتے ہیں۔
نظام کی بربادی کا تزکرہ تو کرتے ہیں پر درستگی کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔
قطار توڑ کر آگے بڑھنے کو بہادری اور قطار میں کھڑے رہنے کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔
المختصر یہ ہے کہ سر عام ٹیم کے جانباز اگر انہی چھوٹی چھوٹی باتوں سے اپنی اصلاح کا آغاز کریں تو معاشرے میں بڑی بڑی تبدیلیاں خود بخود ہونے لگیں گی۔
No comments:
Post a Comment