Sunday, 16 December 2018
ایک امیر عورت نے اپنی بیٹی کے لیے نہایت بیش قیمتی جوڑا خریدا لیکن اس نے پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے پاس اس برانڈ کے بہت جوڑے تھے۔اس نے غصے میں آ کر جوڑا ماں کے منہ پر دی مارا ۔عورت نے اپنی ملازمہ کو تھما دیا پہلے تو اس نے لینے سے انکار کردیا کہ جوڑا بہت قیمتی ہے پھر شدید اصرار پر رکھ لیا۔آبدیدہ ہو گۂی ۔کہنے لگی کہ یہ اس کی بچی کے لیے عید کا بہترین جوڑا ہو گا۔
شکریہ ادا کیا اور دعائیں دینے لگی۔جو چیزیں ہماری خواہشات کے مطابق نہیں ہوتیں وہ کتنے لوگوں کی بنیادی ضروریات میں شامل ہوتیں ہیں۔کبھی سوچا ہے آپ نے اگر ہم اپنی خواہشات کو محدود کر دے تو اس میں کتنے مستحق لوگوں کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔
تحریر
فریال عظیم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment