تحریر :- فاخرہ خان
میں نے بارش میں بھیگتے لوگوں کو
اشکوں میں ڈوبتے دیکھا ہے
میں نے محفل میں جیتتے لوگوں کو
تنہائی سے ہارتے دیکھا ہے
میں نے مٹی سے کھیلتے بچوں کو
اینٹیں اٹھاتے دیکھا ہے
میں نے ہنستے مسکراتے لوگوں کو
سلکتے بلکتے دیکھا ہے
میں نے ہوا میں اڑنے والوں کو
دھول میں بکھرتے دیکھا ہے
میں نے ذندگی سے تھکتے لوگوں کو
سجدوں میں جھکتے دیکھا ہے
اشکوں میں ڈوبتے دیکھا ہے
میں نے محفل میں جیتتے لوگوں کو
تنہائی سے ہارتے دیکھا ہے
میں نے مٹی سے کھیلتے بچوں کو
اینٹیں اٹھاتے دیکھا ہے
میں نے ہنستے مسکراتے لوگوں کو
سلکتے بلکتے دیکھا ہے
میں نے ہوا میں اڑنے والوں کو
دھول میں بکھرتے دیکھا ہے
میں نے ذندگی سے تھکتے لوگوں کو
سجدوں میں جھکتے دیکھا ہے
No comments:
Post a Comment