لاک ڈاؤن! میری نے اپنی ذندگی می پہلی بار ایسا وقت دیکھا ہے جب تمام سرگرمیاں روک دی گئ ہوں، تعلیمی ادراے، دفاتر، دکانات سب بند ہو۔۔۔
میرا بذاتِ خود بھی مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہ کر وقت گزرتا تھا ، تو یک دم سے فراغت کے لمحات مل جانا وہ بھی اس انداز میں کہ میرے ساتھ ساتھ میرے عزیزوں کو بھی فراغت میسر ہوئی۔
یہ ایک خوشگوار تجربہ رہا، ایک چیز جو میں نے محسوس کی وہ یہ کہ وقت کا صحیح استعمال کرنا بہت آسان ہے، ہم جس قدر وقت کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہوں گے ہمیں وقت اتنا ہی میسر ہو گا اور خیرو برکت ہو گی۔
وقت سو کر بھی گزتا ہے اور مصروف رہ کر بھی گزتا ہے، جو لمحے ظائع ہو گئے اب ان پر پچھتانے کی بجائے اپنے آنے والے کے صحیح استعمال پر غور کیا جائے۔
بہت سے لوگوں ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے اپنی فیملی کو بھرپور وقت دیا، اور اس وقت کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا ہو گا۔
اور کچھ لوگوں نے مصروفیت کی بنا ہر ادھورے کام مکمل کیے ہوں گے تو کوئی گروپ ایسا بھی ہو گا جس نے موج مستی میں ہی وقت گزارا ہو گا۔۔۔
الغرض میرے لیے اس وقت کا یوں میسر ہونا بھی غنیمت تھا۔ میں نے اس وقت سے بہت کچھ پایا، مجھے خوشی ہے کہ وقت بے کار نہیں گیا۔۔۔ بھر پور موج مستی بھی کی، اور خود کو بھی پہچانا۔۔۔۔
آخر میں اس وقت کا شکریہ جس نے مجھے خود سے متعارف کروایا۔۔۔
از قلم ! فاخرہ خان
No comments:
Post a Comment