Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 31 December 2019

تیری ذات سے مجھے حاصل 
جو سکون وہ کہیں اور کہاں
میں رو برو، میں سر بسجو
میں تیرے حضور جھکی ہوئی
میرا دن بھی، میری رات بھی
تیرے ذکر سے جڑی ہو
میری ہر صدا میں تو
میری گفتار بھی تو
 میری پکار بھی تو
میرا مقصد حیات بھی تو
میرا کلام تجھ سے جڑا ہو
میری صبح ہو تیرے نام سے
میری شام بھی تیرے نام پر  
آخری سانس میں بھی ذکر ہو
دل کی دھڑکن بھی لے نام تیرا
اللّٰہ ہی اللّٰہ، اللّٰہ ہی اللّٰہ
اللّٰہ ہی اللّٰہ، اللّٰہ ہی اللّٰہ
               (فاخرہ خان)







No comments:

Post a Comment