Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 2 December 2019

یہ طرزِ زندگی کچھ اسی طرح ہے 
کبھی  روتے  روتے  مسکرانا  ہے
کبھی مسکرا کر آنسو چھپانا ہے
کبھی صبر کا دامن  تھامنا ہے
کبھی اجالا  کرنے  کو 
موم کی طرح پگھلنا ہے
کبھی خوشبو بن کر
ہر سو پھیلنا ہے
یہ طرزِ زندگی کچھ اسی طرح ہے
کبھی خود غرضی سے
کبھی لاپرواہی میں
کبھی جان کر
کبھی انجانے میں
کبھی کسی کو 
دکھی کر دیتے ہیں
کبھی اپنے پیاروں سے
روٹھ بھی جاتے ہیں
یہ طرزِ زندگی کچھ اسی طرح ہے
کبھی چاہتے ہوئے بھی
کچھ نہ کر سکنا
کبھی اچانک سے
بہت کچھ کر گزرنا
کبھی بے بسی کا عالم ہو
کبھی جوش و ولولہ بھی
کبھی حسنِ سلوک سے
کسی کی دعا پا لینا
کبھی بد اخلاقی سے
اپنا مقام گرا دینا
کبھی خوشی سے جھومنا
کبھی دکھ سے رونا
یہ طرزِ زندگی کچھ اسی طرح ہے
                           (فاخرہ خان)










No comments:

Post a Comment