وہ جو رب دو جہاں ہے، وہی تو خالق بھی ہے،
خود کو سونپ دیجیئے اپنے خالق کو،
کہ خالق اپنی تخلیق خوب جانتا ہے،
وہ بگڑی کو سنوارتا ہے،
وہ تھام لیتا ہے ،
وہ کبھی گرنے نہیں، وہ کبھی جھکنے نہیں دیتا وہ تو بلند و بالا رکھتا ہے۔۔۔ وہی تو مقام بھی بناتا ہے، کبھی فرشتوں کو سجدہ کاحکم دے کر ، کبھی انساں کو اشرف المخلوقات کا درجہ دے کر،
کبھی انسانوں میں سے نبیوں کو بھیج کر ،
کبھی قرآن نازل فرما کر،
ہر طرح سے وہ اللّہ ہمیں مقام دینا چاہتا ہے،
بس اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے خود کو اپنے رب کی مرضی کے مطابق ڈھال لیجئے۔۔۔ اسکی چاہت کو اپنا لیجئے۔۔۔
(فاخرہ خان)
No comments:
Post a Comment