Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 11 August 2019

قربان جموں و کشمیر مادر وطن پہ قربان۔۔۔۔
 جانور تو اس بار   مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہیں مل رہے کیونکہ سانس تک لینے پہ کرفیو ہے۔گلیاں سنسان ہیں سارے شہر کی خاموشی میں کوئی مانوس آواز ہے تو فقط گولیوں کی ترتراہٹ۔۔۔۔۔۔سنت ابراہیمی کے لیے قربانی بھی ضروری ہے۔جس کےلیےہرگھر میں   قربانی دینے کے لیےسھبی افراد تیار ہیں ۔ہر گھر میں بھرپور تیاری کر لی گئی۔۔اب کی بار قربانی کا جذبہ سھبی میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے۔
لیکن اب کی بار قربانی وطن کی حفاظت پہ۔ اب کی بار جوانوں کا جذبہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جسے شکست دینا محال ہے قابل دید ہے۔۔نوجوان اب کی بار عید پہ کرفیو کی وجہ سے  جانور نہ ملنے کے باعث خود کو تیار کر کے خون جگر سے وطن کی فضاوں کو معطر کرنے کے لیے دشمنان وطن سے لڑنے مرنے کا ارادہ کر بیٹھے ہیں۔۔۔رستہ کٹھن ضرور ہے لیکن منزل سامنے ہے۔جس منزل کو پانے کے لیے مادر وطن پہ 
مقبول بٹ،ڈاکٹر افضل گرو،ڈاکڑ رفیع بٹ،ڈاکٹر سبزار صوفی ،برہان وانی،ڈاکٹر منان وانی اور ہزاروں گمنام نوجوانوں نے اپنی جوانیاں قربان کی۔اور جس منزل کے لیے یاسین ملک،سید علی گیلانی،شبیر شاہ،آسیہ اندرابی جیسے ہزاروں کارکنان قید تنہائی کو اپنا ساتھی بنائے وطن کی آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔۔جن کے جذبہ حریت کو آزادی کی ہر کرن سلام پیش کرتی ہے۔ سھبی کشمیری عید قربان پہ مادر وطن پہ قربان ہونے کو تیار ہیں۔۔۔ ۔خدا ایسے جذبوں کو سلامت رکھے آمین
تحریر۔۔۔طاہرملک

No comments:

Post a Comment