Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 11 August 2019

تحریر:- ثمینہ الطاف
لکھوں آج کیا میں۔۔۔اک طرف خوشی ہے اور دوسری طرف ماتم۔۔۔عید تو وہ ہوتی ہے جس میں ہمارے اپنے ساتھ ہوں خوش ہوں سلامت ہوں۔۔۔اور جب دل میں یہ خوف ہو کہ کسی بھی لمحے میں کوئی اپنا جدا ہونے والا ہے تو۔۔۔پھر عید کیسی اور کچھ ایسا ہی ہمارے اپنوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔۔۔یہ وقت بن رہا ہے میدان کربلا۔۔۔مگر خاموش ہے جانے کیوں سارا جہاں۔۔۔اس کٹھن وقت میں اک دوسرے سے اتفاق سے رہیں کیوں کہ تاریخ گواہ ہے۔۔۔ جب جب ایمان والے ایک ساتھ آئے تو فتح ان کا مقدر رہی۔۔۔ یہ جنگ تو ہم ہی جیتیں گے ۔ ۔۔قرآن نے اس کی بشارت دی ہے۔۔۔ اب وقت ہے ان مظلوموں کو انصاف ملنے کا۔۔۔ تو ہر اای مسلمان اپنے حصے کی کوشش کرے۔۔۔ تا کہ کفار ان کے آگے اپنے سر جھکا دے۔۔۔ 14 اگست یوم آزادی ہے۔۔۔ مگر ہمارے لیے اور وہ آزادی ہمیں مل چکی ہے۔۔۔ اور ہمارے کچھ بھائی بہنیں مائیں آج بھی غلام ہیں۔۔۔ ان کی آزادی کے لئے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔۔۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے ان کے لئے کچھ کر سکیں۔۔۔ کشمیر تو وادی جنت ہے۔۔۔کفار کو جنت ملے کہاں۔۔۔

No comments:

Post a Comment