Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 11 August 2019

تحریر:- کائنات راجہ
جہاں لفظ محبت آتا ہے وہاں  میری سوچ کشمیر پر آ کر ختم ہو جاتی ہے۔ کشمیر سے محبت میرے خون میں  شامل ہے۔ میری ہر دھڑکن سے کشمیر،  کشمیر کی آواز آتی ہے۔ یہ سب وہ الفاظ ہیں جومیں اور آپ روز پڑھتے ،سنتے اور کہتے ہیں۔ مگر ہماری یہ محبت ہمارے عقائد کی طرح بلکل کھوکھلی ہے۔  کہتے ہیں کہ انسان جس سے محبت کرتا ہے اسے تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، مگر یہ کیسی محبت ہےجہاں ہماری محبت(کشمیر ) لہو لہان ہے۔ جہاں کا ہر گوشہ ہمیں پکار رہا ہے۔ جہاں کا بچہ بچہ ہمیں صدائیں دے رہا ہے، جہاں ہر روز انسانیت کا قتل عام ہوتا ہے، جہاں انسانیت لُٹ رہی ہےاور ہم بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ اور صرف یہ دعویٰ کر رے ہیں" اے!وطن تجھ پر یہ جان قربان "کہاں ہیں ہمارے ملک کے جہادی،کہاں ہیں  سیاست دان، کہاں ہیں فتویٰ دان ؟اخر سب خاموش کیوں ہیں؟  دشمن ہمارے اپنوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ اخر کوئی کچھ  بولتا کیوں نہیں؟یاد رکھیں  اگر ہم ایسے ہی خاموش رہے تو روز قیامت ہم بھی ظالموں کے ساتھ اٹھائےجائیں گے اور کشمیر کا بچہ بچہ ہمارا گریبان پکڑ ے گا۔

No comments:

Post a Comment