تحریر:- فاخرہ خان
جب ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم کسی کو چاہے جائیں۔۔۔ ہم کس کے محبوب ہو جائیں۔۔۔ ہم کسی کے پیارے ہوں۔۔۔
تو ہم ویسا بن جاتے ہیں جیسا بن کر ہم کسی کی چاہت پانے میں کامیاب ہو سکیں۔۔۔
ارشادِ باری ہے،
"اللّہ جس کو چاہتا ہے چن کر اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ "(القرآن)
اللّٰہ کی چاہت بھی تب ہی نصیب ہو گی جب ہم اللّہ کی چاہت کو چاہنے لگیں گے۔۔۔ اللّہ کی چاہت کو اپنانے لگیں گے۔۔۔ اللّہ کے احکامات مانیں گے۔۔۔ اللّہ کی رضا چاہیں گے۔۔۔
پھر اللّہ ہمیں چاہے گا اور ہم اللّہ کا قرب پائیں گے۔۔۔
No comments:
Post a Comment