تحریر:- فاخرہ خان
میرے قلم میں اتنی طاقت نہیں کہ میں ماں کی شایانِ شان کچھ لکھ پائوں۔۔۔ مگر ایک ادنیٰ سی کوشش۔۔۔
ماں تو قدرت کا ایسا انوکھا کرشمہ ہے جو اولاد کو مادر شکم میں رکھنے سے لے کر پیدائش تک جن تکالیف سے مسکراتے ہوئے گزرتی ہے یوں لگتا ہے جیسے کوئی انساں ہی نہ ہو۔۔۔ بھلا درد بھی کوئی خوشی خوشی قبول کرتا ہے۔۔۔
پھر پیدائش سے پرورش تک۔۔۔ ماں جن حالات سے گزرتی ہے۔ اگر قدرت کے اس انعام پر ہم ساری زندگی سربسجود رہیں تو بھی یقین مانیے ، ہم ماں کے ساتھ گزرے ہوئے ایک لمحے کا بھی شکر ادا نہ کر پائیں۔۔۔
ماں کی بے لوث محبت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اللّٰہ پاک بندے سے اپنی محبت کا اظہار ماں کی محبت کا حوالہ دے کر کرتے ہیں۔۔۔
ماں کی عظمت تو دیکھئیے کہ، ذندگی کا حاصل جنت ہے اور اللّہ نے جنت ماں کے قدموں تلے ہی رکھ دی۔۔۔
ماں کی اہمیت اس طرح جان لیجئے کہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کا مفہوم ہے کہ پہلے تین درجے ماں کے ہیں۔۔۔
مجھے اللّہ کی اس تخلیق پر بے پناہ پیار آتا ہے۔۔۔ ماں خدا کی تخلیق کا شاہکار ہے۔۔۔ ماں سے مان ہے، ماں سے آن ہے، ماں سے ہی اس کائنات کی شان ہے۔۔۔
No comments:
Post a Comment