تحریر:- فاخرہ خان
بے بسی کی انتہا تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو رب کے حوالے کر دیں۔ اپنا آپ اللّہ کے سپرد کریں اور خود کو خدا کی پناہ میں دے دیں۔۔۔پھر اللّہ پاک کبھی آپ کو گرنے نہیں دیں گے۔ پھر آپ شیطانیت سے بچتے رہیں گے اور اللّہ کا کرم ہمیشہ غالب رہے گا۔۔۔ جب آپ کا ہر معاملہ اللّہ کے سپرد ہو چکا تو پھر کوئی مشکل ، کوئی دکھ ، کوئی پریشانی آپ کو توڑ نہیں سکتی، پھر آپ بے بسی کے درجے تک کبھی نہیں پہنچتے، کیوں کہ آپ کائنات کے سب سے بڑے محافظ کی پناہ میں آ چکے ہوتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment