Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Friday, 9 November 2018

مظفرآباد( )سرعام ٹیم نے آزادکشمیر میں فلاحی اورسماجی کاموں کا آغاز کردیا،بلدیہ ہال مظفرآباد میں مرکزی تقریب،پاکستان کے معروف اینکرپرسن سید اقرارالحسن مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی تاجر جائنٹ کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق خان،سینئر صحافی سردار رضا خان ،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاویدمیر،سنٹرل پریس کلب کے سابق صدر واحد اقبال بٹ،سینئر صحافیوں عبدالواجد خان،جاوید چوہدری،تنویر تنولی،صدر انجمن تاجران خواجہ بازار واپراڈا باسط قریشی،مسلم کانفرنس کی مرکزی رابطہ سیکرٹری سمعیہ ساجد،پی ٹی آئی کی رہنما شازیہ ،چیف آفسیر بلدیہ مقصود کاظمی،ضلعی آفسیران طلباء اساتذہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ تقریب سرعام ٹیم مظفرآباد کے زیر اہتمام بدل دو کشمیر کے عنوان سے ہوئی جس کے میزبان سرعام ٹیم کے صدر اجلال حیدر شیخ تھے ۔اس موقع پر معروف اینکرپرسن سید اقرارالحسن نے کہا کہ آزادکشمیر کے جانبازوں اور اس خطے کی عوام کی بے پناہ محبت کو کبھی نہیں بھول سکتا، سرے عام ٹیم اس خطے کودنیا کے سر کا تاج بنائے گی۔پاکستان وآزادکشمیر سمیت ہمارے رضاکاروں کی تعداد اس وقت 12لاکھ ہو چکی ہے مظفرآباد کے اندر ایک باصلاحیت اور محنتی ٹیم موجود ہے کسی بھی ناگہانی صورت میں ہمارے ٹیم عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے۔مظفرآباد سرے عام کی ٹیم کی کاوشیں اوراتنے بڑے استقبال پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سرعام ٹیم کا مقصداپنی ذات اورسوچ کی اصلاح ہے۔ اینکر پرسن اقرارالحسن نے معاشرے اور پاکستان وآزاکشمیرکی اصلاح کے لیے تمام پاکستانیوں اورکشمیریوں کو سرعام ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دے دی، یہ دعوت ہرعمر، ہرطبقے اور ہرعلاقے کے لوگوں کیلئے ہے اقرارالحسن کاکہناتھاکہ’’قطرہ قطرہ دریا بنتاہے، وہ اپنے حصے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن پورا پاکستان مل کرچھوٹی چھوٹی کاوشوں سے بڑی تبدیلی لاسکتاہے، آپ کو بھی چاہیے کہ اپنے حصے کی شمع روشن کریں اور ملکی ترقی کیلئے خرابیوں کی نشاندہی کریں۔اس موقع پر صدر سرعام ٹیم اجلال حیدر شیخ نے معروف اینکرپرسن سید اقرارالحسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری ایک کال پر آئے اور ہمیں حوصلہ دیا جس پر پوری ٹیم ان کی شکرگزار ہے۔میونسپل کارپوریشن،تاجران سیاسی وسماجی رہنماؤں کے تعاون پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔حصوصاً سرعام ٹیم مظفرآبادکامیاب پروگرام پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔























































































No comments:

Post a Comment